تھائی لینڈ:مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ ،بچوں سمیت35 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے ایک مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ سے بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد حملہ آور نے اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی

1889274
تھائی لینڈ:مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ ،بچوں سمیت35 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے ایک مرکز برائے حفظان اطفال میں فائرنگ سے بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ فائرنگ مرکز برائے حفظان اطفال میں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔



متعللقہ خبریں