برکینا فاسو: فوجی جنتا کے رہنما مستعفی،ٹوگو میں پناہ لے لی

برکینا فاسو کی جنتا کے رہنما پال ہنری سینڈوگو دمیبا نے گزشتیہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ٹوگو میں پناہ لے لی ہے

1887428
برکینا فاسو: فوجی جنتا کے رہنما مستعفی،ٹوگو میں پناہ لے لی

برکینا فاسو کی جنتا کے رہنما پال ہنری سینڈوگو دمیبا نے گزشتیہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ٹوگو میں پناہ لے لی ہے۔

یاد رہے کہ انھیں دو روز قبل فوجی افسروں نے اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے نئے خود ساختہ رہ نما ابراہیم ترورے اور دمیبا کے درمیان ثالثی کی بات چیت کی ہے جس کے بعددمیبا خود ہی اپنے استعفے کی پیش کش کی ہے تاکہ سنگین انسانی اور مادی نتائج کے حامل ممکنہ تصادم سے بچا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دمیبا نے عہدہ چھوڑنے کی ’’سات شرائط مقررکی ہیں ان میں فوج میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت کی ضمانت اوران کی اپنی سلامتی اور حقوق کی ضمانت شامل ہے اور یہ کہ اقتدار سنبھالنے والوں کو اس ضمانت کا احترام کرنا چاہیے جو انھوں نے مغربی افریقہ کی ریاستوں کی اقتصادی برادری  کو دو سال کے اندر سول حکمرانی کی واپسی کے لیے دی تھی۔

برکینا فاسو میں بہت بااثر مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ ترورے نے ان شرائط کو تسلیم کیا ہے۔انھوں نے آبادی کو امن وسکون اور ضبط و تحمل کی دعا کی دعوت دی۔

برکینا فاسو کے فوجی افسروں نے  گزشتہ جمعہ کو یہ اعلان کیا تھا کہ انھوں نے دمیبا کوان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے،اس کے بعد سے مغربی افریقہ میں واقع اس ملک میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔وہ خود جنوری میں ایک بغاوت کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔اس سے قبل دمیبا نے واضح کیا تھا کہ ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برکینا فاسو کے دارالحکومت  میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا  جنہیں  منتشر کرنے کے لیے حفاظتی قوتوں نے اشک آور گیس کے گولے داغے ہیں۔

ترورے کی حامی فوج نے  گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی غیرمتعینہ تاریخ کو  برکینا فاسو کے صدر کی حلف برداری تک عہدے پر برقراررہیں گے اورانھیں ملک کی فعال افواج کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے



متعللقہ خبریں