امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا

امریکی فورسز نے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 10 منٹ پر اربیل بھیجے گئے ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے: سینٹ کوم

1885978
امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا

امریکہ مسلح فورسز کے ہیڈ کوارٹر 'سینٹ کوم ' نے اربیل بھیجے گئے ایرانی ڈرون طیارے کو گرانے کا اعلان کیا ہے۔

سینٹ کوم نے ایران کی طرف سے عراق کے مشرق علاقے پر حملے اور ایرانی ڈرون گرانے سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" امریکی فورسز نے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 10 منٹ پر اربیل بھیجے گئے ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ یہ ڈرون، سینٹ کوم کے لئے بھی خطرہ تشکیل دے رہا تھا "۔

بیان میں پاسداران انقلاب ایرانی کی طرف سے عراق کے شہر اربیل پر حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے حملے علاقے میں سلامتی و استحکام کو ہدف بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے عراق کے شمال میں کومیلے، IKDP اور PAK تنظیموں کے ہیڈکوارٹروں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے۔ عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے وزیر صحت سامان برزنجی نے ایرانی حملوں میں 7 افراد کی ہلاکت اور 24 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں