ہمیں، آذربائیجان اور ترکی کے ساتھ سمجھوتہ کر لینا چاہیے: پیتروسیان

اگر ہم دستاویز پر دستخط نہیں کرتے تو دونوں ہمسائیوں کے ساتھ امن قائم نہیں ہو سکتا: لیوون تر۔پیتروسیان

1886105
ہمیں، آذربائیجان اور ترکی کے ساتھ سمجھوتہ کر لینا چاہیے: پیتروسیان

آرمینیا کے پہلے صدر 'لیوون تر۔پیتروسیان' نے کہا ہے کہ "ہمیں آذربائیجان اور ترکی کے ساتھ سمجھوتہ کر لینا چاہیے"۔

تر۔پیتروسیان نے آرمینیا کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک مشکل اور تکلیف دہ فیصلوں کا دور  ہمارا منتظر ہے ۔ہمیں آذربائیجان ا ور ترکی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کر دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرمینیا ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے کہ جب اس کے سامنے کوئی ترجیح موجود نہیں ہے۔ اگر ہم دستاویز پر دستخط نہیں کرتے تو دونوں ہمسائیوں کے ساتھ امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہم سوویت یونین کے 70 سالہ حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہمیں دوبارہ سے ایک حکومت کی تعمیرکرنا ہو گی"۔



متعللقہ خبریں