روسی زیرِ قبضہ علاقوں میں ریفرینڈم مکمل، روس کے ساتھ الحاق کا فیصلہ

لوہانسک عوامی جمہوریہ میں ووٹوں کی 100 فیصد گنتی مکمل ہو گئی، ریفرینڈم میں شرکت کرنے والوں کے 98،42 فیصد نے روس کے حق میں ووٹ ڈالا ہے

1885467
روسی زیرِ قبضہ علاقوں میں ریفرینڈم مکمل، روس کے ساتھ الحاق کا فیصلہ

یوکرین کے  روسی حامی علیحدگی پسندوں  کے زیر کنٹرول علاقوں نام نہاد دونیتسک اور لوہانسک عوامی جمہوریتوں اور روسی فوجیوں کے زیر قبضہ علاقوں ہیرسن اور زاپوریزیا میں کروائے گئے ریفرینڈم میں روس کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روس کے زیرِ کنٹرول علاقوں دونباس، ہیرسن اور زاپوریزیا میں 23 ستمبر کو روس کے ساتھ اتصال  کے لئے شروع کروائے گئے ریفرینڈم اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

علاقوں کے نام نہاد الیکشن کمیشنوں کے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق لوہانسک عوامی جمہوریہ میں ووٹوں کی 100 فیصد گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ ریفرینڈم میں شرکت کرنے والوں کے 98،42 فیصد نے روس کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

دونیتسک میں 56،85 فیصد گنتی مکمل ہو گئی ہے اور گنے گئے ووٹوں کا 94،75 فیصد روس کے ساتھ ملنے کے حق میں ہے۔

روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں میں سے ہیرسن میں ووٹروں کے 87،05 فیصد نے روس کے ساتھ ملنے کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

 زاپوریزیا میں ووٹوں کی گنتی 100 فیصد مکمل ہو گئی ہے اور ووٹروں کے 93،11 فیصد نے روس کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔



متعللقہ خبریں