نائجر، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 159 جانیں ضائع

نائجر میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر  سیلاب آتے ہیں

1882183
نائجر، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 159 جانیں ضائع

نائجر میں ماہ جولائی سے ابتک جاری  بارشوں کی بنا پر پیدا ہونے والے سیلاب سے 159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نائجر نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں جولائی سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار  افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 159 ہوگئی۔

نائجر میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر  سیلاب آتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق نائجر میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے 77 افراد  ہلاک اور اڑھائی لاکھ کے قریب  متاثر ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں