صدر پوتین ایردوان سے ملاقات کریں گے:کریملن

کریملن  کے خارجہ پالیسیوں کے مشیر یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران صدرپوتین اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ملاقات میں معیشت سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت  ہوگی

1879552
صدر پوتین ایردوان سے ملاقات کریں گے:کریملن

کریملن  کی خارجہ پالیسیوں کے مشیر یوری اُوشاکوف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران صدرپوتین اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ملاقات میں معیشت سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت  ہوگی ۔

  اوشاکوف  نے 15 تا 16ستمبر کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اوزبک شہر سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے  متعلق اخباری صحافیوں  سے کہا کہ  اجلاس کے دوران  صدر پوتین ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔

مشیر نے مزید بتایا کہ دونوں صدور مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جبکہ اس متوقع ملاقات میں اناج کی ترسیل  میں ترکیہ کے کردار اور دیگر اہم موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے،سمر قند  میں ہونے والی ملاقات کے دوران 5 جولائی کو سوچی میں ہوئے معاہدےاور اس کے تحت موجود اقتصادی معاملات پر بھِی غور ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں