تین سال بعد کولمبیا۔ ونیزویلا سفارتی تعلقات بحال

کولمبیا کے نئے  صدر  گستاو پیترو اور  ونیزویلا کے رہنما  نکولا  مادورو   کی جانب سے  دو طرفہ طور پر  سفیروں کو بحال کر دیا گیا

1873290
تین سال بعد کولمبیا۔ ونیزویلا سفارتی تعلقات بحال

ونیز ویلا اور کولمبیا  نے تین سال بعد دوبارہ سے  سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔

سابق  وزیر خارجہ اور ونیزویلا کے بوگوٹہ   میں سفیر  فیلکس پلاسینکا  بگوٹہ  جبکہ کولمبیا کے  قاراقاس میں سفیر  آرماندو بینے دیتی  ونیزویلا  کے دارالحکومت قاراقاس پہنچ گئے ہیں۔

اس طرح  دونوں ممالک کے مابین  فروری 2019 کو منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات ، کولمبیا کے نئے  صدر  گستاو پیترو اور  ونیزویلا کے رہنما  نکولا  مادورو   کی جانب سے  دو طرفہ طور پر  سفیروں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ایک دوسرے  کے کافی قریب  ثقافت اور مشترکہ ماضی کے حامل وینزویلا اور کولمبیا کے درمیان تعلقات، 2019 میں کولمبیا کی طرف سے مادورو حکومت کے خلاف متحدہ امریکہ کے حمایت یافتہ ژوان گوائدو کی حمایت سے کمزور ہو گئے تھے ، اور مادورو نے فروری  2019میں اپنے ملک پر حملوں کی قیادت  کرنے کا مورد ِ الزام ٹہرائے گئے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کیا تھا۔

اس  دور میں حکومت ِ امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات  کے حامل دائیں بازو کے نظریات کے حامل  صدر ایوان ڈیوک  کی قیادت میں کولمبیا نے  اپریل 2019 میں مادورو حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش کرنے والے اور خود کو "سربراہ ِمملکت" قرار دینے والے گوائدو کو تسلیم کر لیا تھا  اور کولمبیا نے انہیں اپنے ملک میں سفارتی نمائندگی دے دی تھی۔



متعللقہ خبریں