سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل

سیلاب کی تباہ کاریاں عمل میں آنے والے  دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفر اور کیسیل ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

1873453
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل

سوڈان میں  موثر ہونےو الی موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونےو الے سیلاب سے  اموات کی تعداد 99 تک جا پہنچی ہے۔

سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی  ہے تو 93 افراد زخمی ہوئے  ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 24 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ  35 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار  ہو گئی ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں عمل میں آنے والے  دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفر اور کیسیل ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔

ملک کے وسطی حصوں میں واقع جزیرہ ریاست سے منسلک  میناگیل  میں سیلاب  سے  ہلاکتوں اور مالی نقصانات کی وجہ سےاسے  "آفت  زدہ" علاقہ قرار دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں