الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج

ایک عمر رسیدہ شخص نے میکرون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "تم یہاں سے دفع ہو جاو، زندہ باد الجزائر"

1873102
الجزائر کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج

 

صدرِ فرانس  ایمانوئل  میکرون  کو الجزائر میں ایک ہجوم کو سلامی دیتے وقت  احتجاجی  اور حقارت آمیز  جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانسیسی پریس کی خبروں کے مطابق میکرون نے الجزائر کے میکرون شہر میں  نوجوانوں کے ساتھ گھلنے ملنے کے  لیے  تاریخی میوزک  شاپ  "ڈسکو مغرب" کا دور ہ کرتے ہوئے وہاں پر منعقدہ ایک مختصر تقریب میں شرکت کی۔

شاپ سے نکلتے وقت انہیں  الجزائری عوام کے   رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ہجوم نے  اس دوران "جیوے الجزائر" کے نعرے بلند کیے تو ایک عمر رسیدہ شخص نے میکرون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "تم یہاں سے دفع ہو جاو، زندہ باد الجزائر"

پریس کا کہنا ہے کہ میکرون اس شہر کے دورے کو مختصر کرتے  ہوئے   وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ایلیسی پیلس کے ذرائع پر مبنی آر ایم سی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ "میکرون اپنے بین الاقوامی سفر کے دوران ماحول کو محسوس کرنے کے لیے ہمیشہ لوگوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے جزائر شہر میں حالات موزوں نہ ہونے پر اوران میں  عوام کے ساتھ گھلنا ملنا چاہا۔ اورشہر میں جمع عوام میں   احتجاجیوں کے علاوہ ان کے حمایتی بھی موجود تھے۔

الجزائر اور فرانس کے درمیان طویل عرصے تک جاری سفارتی بحران کے بعد 25 اگست کو اس ملک کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون نے اعلان کیا  تھا کہ انہوں نے نوآبادیاتی دور کے اثرات  پر کام کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دونوں ممالک  کے مشترکہ تاریخ دان شامل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں