ترکی کے صدر ہماری مدد کو نہ پہنچتے تو ہمارے پاس ویکسین نہ ہوتی: ایڈی راما

اگر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نہ ہوتے تو ہمارے پاس ویکسین نہ ہوتی: وزیر اعظم ایڈی راما

1872072
ترکی کے صدر ہماری مدد کو نہ پہنچتے تو ہمارے پاس ویکسین نہ ہوتی: ایڈی راما

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ "اگر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نہ ہوتے تو ہمارے پاس ویکسین نہ ہوتی"۔

آسٹریا میں منعقدہ 'آلپ بیک یورپی فورم' کے "یورپی یونین کی جیوپولیٹک بیداری" نامی پینل سے خطاب میں ایڈی راما نے یوکرین کے یورپ کے ساتھ اتحاد، وباء کے دور میں ترکی کے کردار اور امداد اور کوسووا کے شہریوں کو یورپ کی سیاحت کے لئے  ویزے کی معافی جیسے متعدد موضوعات پر بات کی۔

کووِڈ۔19 وباء کے دور میں ترکی کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے ایڈی راما نے کہا ہے کہ "جیواسٹریٹجی کا موضوع زیرِ بحث آنے پر ہم ان تیسرے  کرداروں  پر بات کرتے ہیں کہ جنہیں مغربی بلقان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ لیکن جب  بات زندگی اور موت کی ہو تو مغربی بلقان میں بہت سی زندگیاں بچانے والا یا چین ہے، یا روس یا ترکی۔ ترکی کے صدر ہماری مدد کو نہ پہنچتے تو ہمارے پاس ویکسین نہ ہوتی"۔



متعللقہ خبریں