روس یوکرینی علاقوں کا الحاق عنقریب کر سکتا ہے: امریکہ
جان کربی نے کہا کہ روس بعض یوکرینی علاقوں کا الحاق کر سکتا ہے بالخصوص خارکیف میں عوامی رائے دہی کےلیے اس نے منصوبہ سازی کرلی ہے جس کا اطلاق جلد ہی ہو سکتا ہے
1872194

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں زیر قبضہ علاقوں کو سرکاری حیثیت دلوانے کےلیے ریفرنڈم کا اعلان کر سکتا ہے ۔
وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے رابطہ افسر جان کربی نے ایک بیان مین اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کربی نے کہا کہ روس بعض یوکرینی علاقوں کا الحاق کر سکتا ہے بالخصوص خارکیف میں عوامی رائے دہی کےلیے اس نے منصوبہ سازی کرلی ہے جس کا اطلاق جلد ہی ہو سکتا ہے،امریکہ اور عالمی برادری یوکرینی علاقوں کی جبرا روس میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں۔
کربی نے مزید کہا کہ روس عوامی رائے دہی کے نتائج کو بدلنے کی کوشش کر سکتا ہے ،قومی امکان ہے کہ وہ یہ بھی کہہ سکتاہے کہ یوکرینی عوام روس سے الحاق چاہتے ہیں جس کےلیے ہمیں پرزور مخالفت کرنا ہوگی کیونکہ یوکرینی عوام روعس سے الحاق کو مسترد کرتے ہیں جس کا مظاہرہ 6 ماہ کی جنگ کے دوران سامنے آیا ہے۔