آذربائیجان کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیاگیا

ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیموں کے مربوط کام کی بدولت آگ کو بڑے علاقوں تک پھیلنے سے  روک دیا گیا ہے

1870823
آذربائیجان کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیاگیا

آذربائیجان نے ملک کے شمال میں جنگل کی آگ مکمل طور پر بجھا دینے سے آگاہ کیا ہے۔

ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیموں کے مربوط کام کی بدولت آگ کو بڑے علاقوں تک پھیلنے سے  روک دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزین، شبران، خاچماز اور گوبا  کے  جنگلاتی علاقوں اور ان کے گردونواح میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے شمالی علاقوں میں 15 اگست کو آگ بھڑک اٹھی تھی اور جنگلات سمیت 5 ہزار ہیکٹر اراضی جل  کر خاکستر ہوگئی تھی۔



متعللقہ خبریں