نائیجیریا :مسلح جتھوں کے ہاتھوں یرغمال افراد رہا کروا لیے گئے

یہ آپریشن باوچی صوبے میں ہوا ،مقامی  پولیس افسر عبدالرزاق نوح ذکی نے بتایا کہ مسلح جتھوں کے قبجے سے 69 افراد رہا کروا لیے گئے ہیں

1870152
نائیجیریا :مسلح جتھوں کے ہاتھوں یرغمال افراد رہا کروا لیے گئے

نائیجیریا میں مسلح جتھوں کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 69 افراد کو رہا کروا لیا گیا ۔

یہ آپریشن باوچی صوبے میں ہوا ،مقامی  پولیس افسر عبدالرزاق نوح ذکی نے بتایا کہ مسلح جتھوں کے قبضے سے 69 افراد رہا کروا لیے گئے ہیں۔

پولیس افسرنے بتایا کہ  ان افراد  کے   آبائی علاقوں کا پتہ لگایا جا رہا ہےجس کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ   نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد اور دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے جاری ہیں۔

ملک میں  اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے اس کے باوجود اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں