نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں، متعدد خاندانوں کی نقل مکانی

نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں   گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی

1869469
نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں، متعدد خاندانوں کی نقل مکانی

نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں   گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

خبر کے مطابق، نیوزی لینڈ کےعلاقے نیلسن میں 70 اور مغربی ساحلی پٹی پر 140 خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

 بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ امدادی  اہلکار شہریوں کی محفوظ منتقلی کے لیے کشتیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میٹ سروس کا کہنا ہے کہ  مغرب، شمال اور جنوبی  علاقوں میں بدھ اور جمعہ کے دوران 500 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نیلسن اور مغربی پٹی پرہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سول دفاعی حکام نے بھی مغربی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ دریا کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں