لاپڈ۔ شُولز ملاقات، صدر عباس کے بیان کی مذمت

اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ اور جرمنی کے چانسلر اولاف شُولز کی ٹیلی فونک ملاقات، فلسطین کے صدر محمود عباس کے بیان کی مذمت

1869693
لاپڈ۔ شُولز ملاقات، صدر عباس کے بیان کی مذمت

اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ اور جرمنی کے چانسلر اولاف شُولز نے ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت کی۔

اسرائیل وزارت اعظمیٰ پریس آفس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لاپڈ نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، ایران کی جوہری کاروائیوں اور فلسطین کے صدر محمود عباس  کے، 16 اگست کے دورہ جرمنی کے دوران "اسرائیل کے 50 ہولوکوسٹوں کا مرتکب ہونے"   سے متعلق بیان  جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

جرمن چانسلر شُولز نے فلسطین کے صدر محمود عباس کے بیان کو مسترد کیا، اس کی مذمت کی اور کہا ہے کہ شخصی حیثیت سے بھی اور رائے عامہ کے سامنے  بھی چانسلر کے لئے جاری کیا گیا یہ بیان ان کے لئے اہمیت رکھتا   ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جواباً لاپڈ نے "اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے بھی اور ہولوکوسٹ سے زندہ بچنے والے شخص کے بیٹے کی حیثیت سے بھی " جرمن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں لاپڈ نے شُولز کے ساتھ مذاکرات میں کہا ہے کہ اسرائیل، ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے خلاف ہے۔



متعللقہ خبریں