یوکرین: ہم، مزید 10 بحری جہاز روانہ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں

ہم، رواں مہینے کے آخر تک اناج سے لدے مزید 10 بحری جہازوں کو روانہ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں: یوری واسکوف

1867990
یوکرین: ہم، مزید 10 بحری جہاز روانہ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں

یوکرین کے نائب وزیر برائے انفراسٹرکچر یوری واسکوف  نے کہا ہے کہ ہم، رواں مہینے کے آخر تک اناج سے لدے مزید 10 بحری جہازوں کو روانہ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

یوری واسکوف نے کہا ہے کہ 14 اگست کی شام اودیسا بندرگاہ میں داخل ہونے والے 'سارا' بحری جہاز پر 8 ہزار ٹن مکئی اور 'ایفے' بحری جہاز پر 7 ہزار 500 ٹن خوردنی تیل لادا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت یوکرین کی بندرگاہوں پر کُل 6 بحری جہازوں پر خوردنی اجناس لادی جا رہی ہیں۔ اناج کوریڈور کو  فعال ہوئے دو  ہفتے ہوئے ہیں اور ان 2 ہفتوں میں یوکرین کی بندرگاہوں سے، نصف ملین ٹن یوکرینی زرعی اجناس کے ساتھ،  16 بحری جہاز 9 ممالک کی طرف  روانہ ہوچکے ہیں۔

واسکوف نے کہا ہے کہ ہم،  رواں مہینے کے آخر تک اناج  سے لدے مزید 10  بحری جہازوں کو روانہ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں