ایکواڈور  میں بم حملے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی

ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے  منظم  جرائم   پیشہ افراد اب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کر رہے ہیں

1867747
ایکواڈور  میں بم حملے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور  کے شہر گوائے آقویل  میں بم حملے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے۔

اس شہر کے  محلے  کرسٹو کونسیلو میں نا  معلوم  افراد نے  بم حملہ کیا جس سے  8 مکانات اور 2 گاڑیوں  کو بھی  نقصان پہنچا ۔

وزیر داخلہ پیٹریسیو کاریلو نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ طویل  مدت سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے  منظم  جرائم   پیشہ افراد اب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، جو کہ  ملک کے  خلاف اعلانِ جنگ سے کم  نہیں۔

صدر  گویلرمو  لاسو نے بھی سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے  بیان میں   ہلاک شدگان کے  اہلِ خانہ سے  تعزیت کی ۔

لاسو نے    گوائے آقویل  کے عوام کے تحفظ کے لیے  سیکیورٹی  کابینہ کو فی الفور  کاروائی کرنے  کی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں