سیول اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش سے14 شہری ہلاک

ہفتے کے آغاز سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں گھر زیر آب آچکے ہیں، جن کی اکثریت سیول میں ہے

1867472
سیول اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش سے14 شہری ہلاک

بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش سے اموات کی  تعداد 14 ہو گئی۔

یونہاپ ایجنسی نے اطلاع دی ہے  کہ ہفتے کے آغاز سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں گھر زیر آب آچکے ہیں، جن کی اکثریت سیول میں ہے۔

سینٹرل ہیڈکوارٹر فار ڈیزاسٹر اینڈ سیکیورٹی میژرز کے مطابق، 14 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے8 سیول میں ، 4صوبہ گیونگگی میں 4 اور 2صوبہ گینگون میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سی ڈی ایس سی ایچ نے کہا کہ 5  افراد کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں۔

سیلاب کے باعث ملک بھر میں تقریباً 7200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں