یوکرین: روسی حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک

روسی فوج کے میزائل اور توپ حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں: اناتولی درکاچ

1866321
یوکرین: روسی حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک

یوکرین کے علاقے 'نیپروپیترووسک' کے شہر 'مارگانیتس' پر روسی فوج کے میزائل اور توپ حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مارگانیتس بلدیہ دفتر کے سیکرٹری 'اناتولی درکاچ' نے کہا ہے کہ "میزائل اور توپ حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں"۔

درکاچ نے کہا ہے کہ حملے شہریوں کے رہائشی مقامات پر کئے گئے ہیں اور مارگانیتس اوّلین روسی بمباری کا نشانہ بننے والے شہروں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں