نیو میکسیکو میں4 مسلمانوں کا قتل،مشتبہ شخص پکڑا گیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے میں ملوث51 سالہ  مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے

1865877
نیو میکسیکو میں4 مسلمانوں کا قتل،مشتبہ شخص پکڑا گیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے میں ملوث51 سالہ  مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 البوقرق پولیس کا کہنا ہے کہ  لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کی شناخت اور حملے کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

 یاد رہے کہ نیو میکسیکو میں پے در پے واقعات کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا۔ 

بتایا  گیا ہے کہ  نعیم حسین کو 5 اگست، افضل حسین کو یکم اگست، آفتاب حسین کو 26 جولائی اور محمد نامی شخص کو گولی ماری گئی تھی۔

نعیم اور افضل حسین کا تعلق پاکستان جبکہ آفتاب حسین اور محمد احمدی کا تعلق افغانستان سے تھا۔



متعللقہ خبریں