یورپ کو روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی

یورپ کو، براستہ یوکرین، روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی

1865628
یورپ کو روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی

یورپ کو، براستہ یوکرین، روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

روسی پیٹرول پائپ لائن کی آپریٹر کمپنی 'ٹرانس نیفٹ'  نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پائپ لائن کو فعال رکھنے کے لئے ،روسی پیٹرول کو براستہ یوکرین، ہنگری، سلوواکیہ اور جمہوریہ چیک پہنچانے والی پائپ لائن، 'دروژبا' کا 'یوکرٹرانسنفٹا' کمپنی کو پیشگی ادائیگیاں کرنا ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ترسیلی خدمات  کے لئے یوکرٹرانسنفٹا  کو کی گئی آخری پیشگی ادائیگیاں یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو ملنے کی بجائے ٹرانسنفٹا کو واپس لوٹا دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضروری ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے یوکرٹرانسنفٹا نے ٹرانس نیفٹ کے لئے ترسیلی خدمات روک دی ہیں۔ ترسیلی خدمات رُکنے کی وجہ سے، 4 اگست سے، براستہ یوکرین روسی پیٹرول کی ہنگری، سلوواکیہ اور جمہوریہ چیک  تک رسائی بند ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق دروژبا پائپ لائن کی دیگر شاخوں سے ترسیل جاری ہے اور براستہ بیلاروس، پولینڈ اور جرمنی کے لئے  پیٹرول کی ترسیل میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں