ماحولیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات: نائیجیریا نئی آبادیوں کی ضرورت محسوس کر رہا ہے

ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سطح سمندر میں 0،5 میٹر بلندی کی وجہ سے ملک میں اندازاً 27 سے 53 ملین افراد کی رہائش کے لئے نئی بستیاں آباد کرنے کی ضرورت ہو گی: اوکیریکے

1865168
ماحولیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات: نائیجیریا نئی آبادیوں کی ضرورت محسوس کر رہا ہے

مغربی افریقی ممالک میں سے نائیجیریا میں 53 ملین افراد کو سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے۔

ایبونی یونیورسٹی کے مرکز برائے ترقی و ماحولیاتی تبدیلی کے ڈائریکٹر اور ماہرِ ماحولیات چُووُومیریجی  اوکیریکے نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں 53 ملین افراد کو سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے۔

اوکیریکے نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سطح سمندر میں 0،5 میٹر بلندی کی وجہ سے ملک میں اندازاً 27 سے 53 ملین افراد کی رہائش کے لئے نئی بستیاں آباد کرنے کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی پیدا کردہ قدرتی آفات کی وجہ سے نائیجیریا کو ہر سال 100 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگر ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا کوئی سدّباب نہ کیا گیا تو 2050 تک سالانہ نقصان کا تخمینہ 460 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹراپیکل علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ بارانی مقدار بھی بلند رہتی ہے۔

گذشتہ ماہ صوبہ یوبے میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے اور 12 بستیاں زیرِ آب آ گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں