کولمبیا میں بائیں بازو کے نظریات کے حامل صدر نے حلف اٹھا لیا

"کولمبیا میں قیام امن  کو ممکن بنانے کے لیے  ڈائیلاگ ، ایک دوسرے کو سمجھنے، مشترکہ راہوں  کی تلاش  اور تبدیلیوں  کی نشاط کرنا لازمی ہیں۔"

1865008
کولمبیا میں بائیں بازو کے نظریات کے حامل صدر نے حلف اٹھا لیا

کولمبیا میں 19 جون کو منعقدہ   صدارتی انتخابات   کے دوسرے مرحلے  میں کامیاب رہنے والے بائیں  بازو کے گستاو پیترو  نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گستاو پیترو نے تاریخی بولیوار اسکوائر میں منعقدہ   تقریب  کہ  جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی  ،سابق صدر ایوان دیوک سے صدارتی  بیلٹ   وصول کرتے ہوئے  با ضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

تقریب ِ حلف برداری کے بعد  شرکا سے خطاب کرنے والے پیترو نے  مسلح جتھوں سے  ہتھیارڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "کولمبیا میں قیام امن  کو ممکن بنانے کے لیے  ڈائیلاگ ، ایک دوسرے کو سمجھنے، مشترکہ راہوں  کی تلاش  اور تبدیلیوں  کی نشاط کرنا لازمی ہیں۔"

پیترو نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کے بدلے میں ضروری قانونی شرائط پوری کی جائیں گی، ہم کولمبیا کے ہر کونے میں امن و سکون لانے کے لیے انتھک محنت کریں گ، یہ امن کی حکومت ہے  جسے  اسی طرح یاد رکھا جائیگا، سماجی مکالمے کا  ملک کے تمام علاقوں  میں غلبہ  رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک بدعنوانی کے  خلاف سخت گیر اقدامات ہوں گے، "ہم چوری کی گئی چیز کو واپس لائیں گے، ہم روک تھام کے طریقے اپنائیں گے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ ہم بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر طریقے سے  نبرد ِ آزما ہوں  گے ۔"



متعللقہ خبریں