اناج راہداری: مکئی سے لدے 3 بحری جہاز استنبول باسفورس سے خروج کے منتظر

مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز کے، روسی، یوکرینی، ترک اور اقوام متحدہ کے، حکام نے استنبول باسفورس میں لنگر انداز "ناوی اسٹار" بحری جہاز کی تلاشی مکمل کر لی

1864605
اناج راہداری: مکئی سے لدے 3 بحری جہاز استنبول باسفورس سے خروج کے منتظر
polarnet gemisi.jpg
rojen gemisi.jpg
navi star gemisi karadeniz.jpg

یوکرین سے آنے والے اور مکئی سے لدے 3 مال بردار بحری جہاز استنبول باسفورس سے گزرنے کے منتظر ہیں۔

" یوکرینی بندرگاہوں سے اناج اور غذائی اجناس کے محفوظ ترسیل سرٹیفیکیٹ" کے دائرہ کار میں یوکرین کی بندرگاہ   چیرنومورسک سے مکئی سے لدے "روژین"، "پولرنیٹ" اور "ناوی اسٹار" نامی مال بردار بحری جہاز ترکی پہنچ گئے ہیں اور آج استنبول باسفورس سے خروج کریں گے۔

مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز کے روسی، یوکرینی، ترک اور اقوام متحدہ کے حکام نے استنبول باسفورس کے بحیرہ اسود حصے کی طرف لنگر انداز اور آئرلینڈ کے لئے عازم سفر "ناوی اسٹار" بحری جہاز کی تلاشی مکمل کر لی ہے۔

تلاشی کا کام 3 گھنٹے تک جاری رہا ۔ تلاشی مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ جہاز استنبول باسفورس سے خروج کرکے آئرلینڈ کے لئے روانہ ہو جائے گا۔

12 ٹن مکئی کے ساتھ ترک پرچم بردار بحری جہاز "پولر نیٹ" اور 13 ٹن مکئی کے ساتھ مالٹا کا پرچم بردار "روژین" مال بردار بحری جہازبھی رات گئے استنبول پہنچے اور  بحیرہ اسود کے داخلی حصے کی طرف لنگر انداز ہوگئے ہیں۔

کنٹرول و تلاشی کے بعد "روژین" بحری جہاز برطانیہ اور "پولر نیٹ" ترکی کے ضلع قوجا ایلی کی دیرینجے بندرگاہ کی طرف چلا جائے گا۔

اناج راہداری سمجھوتے کے دائرہ کار میں " مصطفیٰ نجاتی"، "اسٹار ہیلینا" اور " گلوری" نامی بحری جہاز بھی آج صبح یوکرین کی چیرنومورسک بندرگاہ سےا ور "ریوا مائنڈ" بحری جہاز اودیسا بندرگاہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔

مذکورہ بحری جہاز استنبول کے شمال میں لنگر انداز ہوں گے اور تلاشی کے بعد عازمِ سفر ہو جائیں گے۔

دوسری طرف باندرما بندرگاہ سے 5 اگست سے روانہ ہونے کے بعد یوکرین کی چیرنومورسک بندرگاہ میں داخلے کا منتظر باربادوس  کا پرچم بردار  "فلمار ایس" نامی خالی بحری جہاز کل شام سے اودیسا کے کھُلے سمندر میں منتظر ہے۔



متعللقہ خبریں