کیوبا: ٹینکر بیس پر دھماکے ایک شخص ہلاک 121 زخمی

ماتانزاس بندرگاہ پر ٹینکر بیس میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور121 زخمی ہو گئے

1864691
کیوبا: ٹینکر بیس پر دھماکے ایک شخص ہلاک 121 زخمی

کیوبا کی بندرگاہ ماتانزاس پر ٹینکر بیس میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور121 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق "ماتانزاس سُپر ٹینکر بیس نامی" پیٹرول ڈپو پر اوپر تلے دھماکے ہوئے۔ حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ پہلے ایک ٹینکر میں دھماکہ ہوا اور چند گھنٹوں کے بعد مزید 3 ٹینکروں میں دھماکے ہوئے۔

آگ اور دھماکوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے 17 اہلکار لاپتہ ہیں۔

ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ متاثرہ علاقے سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیوبا کے صدر میگوئیل  ڈیاز۔ کینل اور وزیر اعظم 'مانوئیل ماریرو'  نے ماتانزاس بندرگاہ کا دورہ کیا اور ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کی  تیمار داری کی ہے۔

کینل نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں پیٹرول کے بارے میں تجربہ کار ماہرین سے امداد کی طلب کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ہم امداد کی پیشکشوں  پر میکسیکو، وینزویلا، روس، نکاراگویا، ارجنٹائن اور چلّی  کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ ماتانزاس بندرگاہ کو ، پیٹرول کے کنووں، ریفائنریوں، ٹینکر سامان اور تھرمک پلانٹوں کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی صنعتی و تجارتی بندرگاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں