غّزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی ردعمل

یورپی یونین، کشیدگی میں اور اموات میں مزید اضافے کے سدّباب کے  لئے، تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ انتہائی اعتدال و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے: یورپی یونین

1864671
غّزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی ردعمل

یورپی یونین نے ، زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں تمام فریقین سے 'انتہائی اعتدال' کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین، غزہ کے حالات پر نہایت تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین ،کشیدگی میں اور اموات میں مزید اضافے کے سدّباب کے  لئے، تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ انتہائی اعتدال و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کا حق حاصل ہے تو سب سے پہلے دونوں طرف کے شہریوں کو  متاثر کرنے، مزیدجانی نقصان اور مزید مصائب کا سبب بننے والی وسیع پیمانے کی جھڑپوں کے سدّباب کے لئے ہر ممکنہ کاروائی کی جانی چاہیے"۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

 عرب پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں  غزہ کے شہری اہداف پر بمباری کو بین الاقوامی قانون کے لئے للکار اور بین الاقوامی سمجھوتوں معاہدوں ا ور اُصول و قواعد کی کھُلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بیان میں، فلسطینی عوام پر حملوں کو روکنے کے لئے، بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر حرکت میں آنے کی اپیل کی گئی ہے۔

لیبیا، یمن، ایران، روس اور فرانس نے بھی جاری کردہ بیانات میں غزہ پر2 دن سے جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 5 اگست کو ،اپنے زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی میں، اسلامی جہاد موومنٹ کے مراکز پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔ حملوں میں 6 بچوں اور 2 عورتوں سمیت 24 افراد کے ہلاک  اور 203کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں