شمالی کوریا مزید جوہری تجربات کر سکتا ہے: ماہرین
امریکی و جنوبی کوریا کے خفیہ حکام کے مطابق، شمالی کوریا ایٹمی تنصیب پنگئے ری پر جوہری تجربات کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں کی مواصلاتی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں بعض تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں
1864132

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ شمال مشرقی علاقے میں واقع ایٹمی تنصیب سے نئے تجربات کا آغاز کرے گا۔
امریکی و جنوبی کوریا کے خفیہ حکام کے مطابق، شمالی کوریا ایٹمی تنصیب پنگئے ری پر جوہری تجربات کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں کی مواصلاتی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں بعض تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
دریں اثنا،اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے یانگ بیون کی جوہری تنصیب میں یورینیئم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اس سال کے دوران دو بار ہیکنگ کے بڑے واقعات کرتےہوئے کروڑوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چرائی ہے جبکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے بعض فرموں کے راستے پٹرول کی درآمد اور کوئلے کی برآمد کی ہے۔