چین نے نینسی پلوسی پر پابندی لگا دی

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پلوسی کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، نینسی پلوسی نے اس اقدام نے چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو بری طرح مجروح کیا

1864245
چین نے نینسی پلوسی پر پابندی لگا دی

تائیوان کا دورہ کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے خلاف چین نے اہم قدم اٹھالیا۔

چینی امور خارجہ کے مطابق، چین نے نینسی پلوسی اور ان کے خاندان کے قریبی افراد پابندیاں لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

امور خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی تحفظات اور مخالفت نظرانداز کرکےنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پلوسی کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، نینسی پلوسی نے اس اقدام نے چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو بری طرح مجروح کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا فیصلہ عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں