کولومبیا اور ایکواڈور کی سرحد پر 5٫7 شدت کا زلزلہ،متعدد مکان زمین بوس

ایکواڈور کی جیوفیزک انسٹیٹیوٹ کے مطابق، یہ زلزلہ زیر زمین 13 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز  دارالحکومت کویٹو  سے 120 کلومیٹر  دور سان گیبریئل شہر میں واقع تھا

1859428
کولومبیا اور ایکواڈور کی سرحد پر 5٫7 شدت کا زلزلہ،متعدد مکان زمین بوس

 کولومبیا اور ایکواڈور کی سرحد  پر 5٫7 شدت کا زلزلہ آنے سے 1 شخص زخمی  ہوگیا جبکہ متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 ایکواڈور کی جیوفیزک انسٹیٹیوٹ کے مطابق، یہ زلزلہ زیر زمین 13 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز  دارالحکومت کویٹو  سے 120 کلومیٹر  دور سان گیبریئل شہر میں واقع تھا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی شدت 5٫7 ریکارڈ تھی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ متعدد مکان بھی زمین بوس ہو گئے۔

 دوسری جانب،کولومبیا  سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں