ترک وزیر خزانہ کی امریکی وزیر خزانہ سے انڈونیشیا میں ملاقات

توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، انرجی سپلائی سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

1855687
ترک وزیر خزانہ کی امریکی وزیر خزانہ سے انڈونیشیا میں ملاقات

وزیر خزانہ  نورالدین نباتی  کی  انڈونیشیا میں منعقدہ  جی۔20 وزراخزانہ و اسٹیٹ بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نورالدین نباتی نے اجلاس کے دوسرے دن  امریکی  وزیر خزانہ جینٹ  ییلن سے ملاقات کی۔

وزیر نباتی نے اس ملاقات کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ "یلین کے ہمراہ ہم نے اپنے تجارتی تعلقات میں امکانات کا ادراک کرنے اور اپنی باہمی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے عزم کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔"

دوسری جانب وزارت سے  موصول اطلاعات کے مطابق اجلاس میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز جیسے کہ توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، انرجی سپلائی سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں خاصکر  خوراک کے تحفظ  کے معاملے کو احتیاط سے نمٹنے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، اس سلسلے میں ترکی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں اتحادی ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں نے  باہمی تعلقات کو نیا اسراع دیا ہے جسے باہمی افہام و تفہیم سے برقرار رکھا جانا چاہیے، اس تناظر میں دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف مزید تعاون پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں