مغربی افریقہ میں دہشت گردانہ حملوں کے باعث 4 سالوں میں 14500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) کے کمیشن کے سابق صدر، جین کلاڈ کاسی برو، اور کمیشن کے نئے مقرر کردہ صدر ڈاکٹر عمر علیو ٹورے نیا عہدہ سنبھالنے  کے دائرہ کار میں  نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں  یکجا ہوائے

1855483
مغربی افریقہ میں دہشت گردانہ حملوں کے باعث 4 سالوں میں 14500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

اطلاع کے مطابق   مغربی افریقہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے باعث 4 سالوں میں 14500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) کے کمیشن کے سابق صدر، جین کلاڈ کاسی برو، اور کمیشن کے نئے مقرر کردہ صدر ڈاکٹر عمر علیو ٹورے نیا عہدہ سنبھالنے  کے دائرہ کار میں  نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں  یکجا ہوائے ۔

جین کلاڈ کاسی برو نے یہاں اپنے بیان میں کہا کہ مغربی افریقی ممالک کا سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پچھلے 4 سالوں میں خطے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں نے 5.5 ملین افراد کو بے گھر کیا ہے، برو نے کہا کہ ان حملوں میں کم از کم 14,500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں خطے میں سیکیورٹی کے مسائل مزید خراب ہوئے ہیں، برو نے نئے تعینات ہونے والے کمشنر ٹورے پر زور دیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مزید کام کریں۔



متعللقہ خبریں