نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) لاگوس کے کوآرڈینیٹر ابراہیم فارینلوئے نے بتایا کہ 8 جولائی کو لاگوس ریاست کے اوجو علاقے کے قریب دریائے اکوروڈو میں ڈوبنے والی کشتی کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران مزید 15 افراد کی لاشیں  برآمد کرلی گئی ہیں

1854344
نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) لاگوس کے کوآرڈینیٹر ابراہیم فارینلوئے نے بتایا کہ 8 جولائی کو لاگوس ریاست کے اوجو علاقے کے قریب دریائے اکوروڈو میں ڈوبنے والی کشتی کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران مزید 15 افراد کی لاشیں  برآمد کرلی گئی ہیں۔

اس طرح حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اس حادثہ میں  مزید چند افراد کا ذکر کرتے ہوئے  فارینلوئے نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں