نائیجیریا کی جیل پر شدت پسندوں کا حملہ،سینکڑوں قیدی فرار

ابوجا سے نائجیریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جیل پر حملے کے بعد تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں

1852865
نائیجیریا کی جیل پر شدت پسندوں کا حملہ،سینکڑوں قیدی فرار

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔

ابوجا سے نائجیریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جیل پر حملے کے بعد تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔

تاہم جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم نے جیل پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں