امریکی صدر جو بائیڈن ترکی کو ایف۔16 فروخت کرنے کے حق میں ہیں، وائٹ ہاؤس

ہم F-16 کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ ہم چند مہینوں سے اس پر بات کر رہے ہیں

1852421
امریکی صدر جو بائیڈن ترکی کو ایف۔16 فروخت کرنے کے حق میں ہیں، وائٹ ہاؤس

امریکی وائٹ ہاوس   کی ترجمان  کارین جین ۔ پیئر   کا کہنا ہے کہ   متحدہ امریکہ   میں ترکی کو ایف۔16 کی فروخت کے معاملے میں  گزشتہ چند ماہ سے  بات چیت ہورہی ہے اور صدر جو بائیڈن اس  فروخت  کے حق میں ہیں۔

جین پیئر نے یومیہ پریس کانفرنس میں گزشتہ ہفتے اسپین میں  نیٹو سربراہی  اجلاس  کے تناظر میں جو بائیڈن کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے بعد F-16 کی فروخت پر مثبت بیانات کے بارے میں ڈیموکریٹک کانگریس کے اراکین کے ایک گروپ کی تنقید پر اپناجائزہ پیش کیا۔

F-16 پر بات چیت کچھ عرصے سے ایجنڈے میں ہونے کا ذکر کرنے والی جین پیئر نے بتایا کہ"ہم F-16 کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ ہم چند مہینوں سے اس پر بات کر رہے ہیں اوربائیڈن واقعی میں اس درخواست کی حمایت کرتے ہیں۔ "

میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان سے ملاقات کرنے والے بائیڈن نے 30 جون کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ترکی کو F-16 جنگی طیارے فروخت کرنے چاہییں اور وہ اس کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں نے ترک صدر سے جو کہا وہ وہی ہے جو میں نے گزشتہ  دسمبر میں ان سے کہا تھا۔ ہمیں ترکی کو F-16 طیارے بیچنے چاہئیں اور طیاروں کو جدید بنانا بھی چاہیے۔ ایسا نہ کرنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔  "میں نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں فروخت کرنا ہے۔ مجھے ایسا کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ منظوری مل جائے گی۔"



متعللقہ خبریں