مالی: امن فورس کا لاجسٹک کانوائے بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، 2 فوجی ہلاک

لاجسٹک کانوائے کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں امن فورس کے 2 فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے

1852437
مالی: امن فورس کا لاجسٹک کانوائے بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، 2 فوجی ہلاک

مالی کےعلاقے کیڈال میں، لاجسٹک کانوائے کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں امن فورس کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ  کے 'مالی کثیر  پہلو استحکام  مشن' MINUSA کے ترجمان اولیور سالگاڈو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ استحکام  مشن کا لاجسٹک کانوائے کیڈال کے علاقے  میں ٹیسالیٹ۔ گاو شاہراہ پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

سالگاڈو کے مطابق واقعے میں 2 فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مالی کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں متعین استحکام  مشن میں  61 ممالک سے 15 ہزار سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں