امریکہ: ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت ضروری ہے

ایف،16 کی فروخت کے لئے واحد چیز جس کی ضرورت ہے وہ کانگریس کی منظوری ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم یہ منظوری حاصل کر لیں گے: صدر جو بائیڈن

1850422
امریکہ: ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت ضروری ہے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہمارا ترکی کے ہاتھ ایف۔16 طیارے فروخت کرنا ضروری ہے اور اس کے لئے ہم کانگریس سے منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔

بائیڈن نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ  میں نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ نے، ترکی کے ہاتھ ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان سے وعدہ کیا ہے؟ بائیڈن نے کہا ہے کہ میں نے انہیں جو ماہِ دسمبر میں کہا تھا وہی اب کہا ہے۔ ہمیں ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت کرنی چاہیے اس کے علاوہ  طیاروں کو بھی جدید   بنانا چاہیے۔ ایسا نہ کرنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے"۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ "میں نے ماہِ دسمبر سے اپنے موقف کو تبدیل نہیں کیا۔ میں نے کہا تھا کہ اس کا کوئی بدل نہیں ہے   بس ہمیں طیارے بیچنے چاہیئں۔ ایسا کرنے کے لئے واحد چیز جس کی مجھے ضرورت ہے وہ کانگریس کی منظوری ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم یہ منظوری حاصل کر لیں گے"۔


ٹیگز: #ایف۔16

متعللقہ خبریں