امریکہ: کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ ،متعدد مکان خطرے سے دوچار

حکام کے مطابق،نیواڈا میں دریائے یوبا کے قریب گزشتہ روز لگنے والی جنگلاتی آگ  کچھ ہی دیر میں 202 ہیکٹر کے رقبے تک پھیل گئی

1849644
امریکہ: کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ ،متعدد مکان خطرے سے دوچار

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں  سینکڑوں گھر اور عمارتیں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔

 حکام کے مطابق،نیواڈا میں دریائے یوبا کے قریب گزشتہ روز لگنے والی جنگلاتی آگ  کچھ ہی دیر میں 202 ہیکٹر کے رقبے تک پھیل گئی۔

 آگ میں پھیلاو کی وجہ سے350 مکانوں  اور دیگر عمارتوں سے عوام کے انخلا کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

آگ  کے پھیلاوکی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے جسے بجھانے کےلیے  خشکی اور فضائی دونوں جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں