یوکرین: جنگ میں 35 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

روس کے 35 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اس کے علاوہ 1552 ٹینک، 3 ہزار 687 بکتر بند گاڑیاں، 2 ہزار 575 فوجی گاڑیاں، 771 توپ فائر سسٹم، 243 ملٹی بیرل راکٹ لانچر اور 101 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دئیے گئے ہیں: یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر

1848671
یوکرین: جنگ میں 35 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

یوکرین نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری جنگ میں روس مسلح افواج کا جانی نقصان 35 ہزار  تک پہنچ گیا ہے۔

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر سے جاری کئے گئے بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان 4 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق اس وقت تک یوکرین میں 35 ہزار روسی فوجی ہلاک  ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ روسی فوج کے 1552 ٹینکوں، 3 ہزار 687 بکتر بند گاڑیوں،  2 ہزار 575 فوجی گاڑیوں، 771 توپ فائر سسٹموں، 243 ملٹی بیرل راکٹ لانچر وں، 101 ائیر ڈیفنس سسٹموں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

بیان کے مطابق جنگ کے دوران روس کے 217 جنگی طیاروں، 184 ہیلی کاپٹروں اور 636 ڈرون طیاروں کو گرایا جا چکا ہے۔

اطلاع کے مطابق یوکرین کے علاقے لوہانسک کے شہر 'سیورودونیتسک'  پر قبضے کے بعد روسی فوج نے توپ سسٹموں کی مدد سے 'لیسی چانسک' شہر کو جنوب کی طرف سے بند کرنے کی کوشش کی۔ مذکورہ شہر  اور 'وولچویاریویکا'  کے شہری اور فوجی انفراسٹرکچر  پر فضائی حملے کئے گئے۔

اطلاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے علاقے اوڈیسا  پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں