جنوبی افریقہ: نائٹ کلب میں 22 افراد کی پُر اسرار اموات

صوبہ ایسٹ کیپ کے ایک نائٹ کلب میں پُراسرار شکل میں 22 افراد ہلاک ہو گئے

1848451
جنوبی افریقہ: نائٹ کلب میں 22 افراد کی پُر اسرار اموات

جنوبی افریقہ کے صوبہ ایسٹ کیپ کے ایک نائٹ کلب میں پُراسرار شکل میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسٹرن لندن کے 'انیوبینی ' نامی نائٹ کلب سے 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور کثیر تعداد میں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ہسپتال منتقل کئے جانے والے افراد میں سے مزید 5  افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی عمریں 13 سے 17 سال  تک ہیں اور ہلاکتوں کی وجہ تاحال مجہول ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی عدلیہ ٹیم کو معاملے کی تحقیقات کے لئے متعین کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے خیال میں اموات کی وجہ گیس پائزننگ ہو سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سریل رامافوسا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " میں ایسٹرن لندن  کے نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والے 22 نوجوانوں کے کنبوں سے قلبی تعزیت کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں