امریکہ، گن ریگولیشن میں ترمیم بل کی منظوری

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس  کے اتفاق کردہ گن ریگولیشن بل پر  سینیٹ کی جنرل اسمبلی میں رائے دہی

1847757
امریکہ، گن  ریگولیشن میں ترمیم بل کی منظوری

امریکی سینٹ  نے ہتھیاروں کے قانون میں ترامیم    بل کی منظوری دے دی ۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس  کے اتفاق کردہ گن ریگولیشن بل پر  سینیٹ کی جنرل اسمبلی میں رائے دہی کی گئی۔

یہ بل 33 ریپبلکن سینیٹرز  کے" منفی "ووٹوں کے مقابلے میں 65  سینیٹرز کے " مثبت " ووٹ کے ساتھ منظور کیا گیا ۔

قانون کی حیثیت  حاصل کرنے  کی جانب اگلے قدم کے لیے ایوان نمائندگان میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے بل میں بندوق خریدنے کی عمر 18 سے بڑھا کر 21 سال کرنا بھی شامل ہے۔

دوسری طرف، بل میں اندرون خانہ  سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کے  لیے اسلحہ رکھنے  کی راہ میں  بعض مشکلات  کھڑی کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں