یوکرین: روسی فوج کے حملوں میں 324 بچے ہلاک ہو چکے ہیں

روس مسلح افواج  کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں 324 بچے ہلاک اور 592 زخمی ہو گئے ہیں: یوکرین اٹارنی دفتر

1846770
یوکرین: روسی فوج کے حملوں میں 324 بچے ہلاک ہو چکے ہیں

روس کے یوکرین پر حملوں میں 324 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوکرین اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس مسلح افواج  کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں 324 بچے ہلاک اور 592 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق یوکرین کے علاقے دونیتسک میں 307، خارکیف میں 175، کیف میں 116، چیرنیخیف میں 68، لوہانسک میں 54، ہیرسن میں 52، میکولایف میں 48، زاپوریجیا میں 30 اور سومی میں 17 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں کم از کم 2 ہزار 52 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ متاثرہ  تعلیمی اداروں میں سے 210 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں