ٹرمپ: میں اقتدار میں ہوتا تو کبھی بھی یوکرین جنگ کی نوبت نہ آتی

صدر جو بائیڈن نے قومی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے اور یوکرین کی وجہ سے ملک کو "عالمی جنگ"  کی طرف دھکیل رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

1846791
ٹرمپ: میں اقتدار میں ہوتا تو کبھی بھی یوکرین جنگ کی نوبت نہ آتی

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے قومی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے اور یوکرین کی وجہ سے ملک کو "عالمی جنگ"  کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت جس قدر مسائل کا سامنا ہے اتنے مسائل  امریکہ کو کبھی پیش نہیں آئے تھے۔ یوکرین اور روس  میں سنجیدہ سطح پر خطرات ہمارے منتظر ہیں۔ یہ مسائل ایک ایسی عالمی جنگ پر منتج ہو سکتے ہیں کہ جس کا اختیار مذکورہ ممالک کے ہاتھ میں ہو گا۔

ٹرمپ نے بائیڈن کے،  یوکرین کو بیسیوں بلین ڈالر مالیت کی فوجی امداد فراہم کرنے پر تنقید کی اور کہا ہے کہ جھڑپوں کو ہوا دینا "تیسری عالمی جنگ" کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں اقتدار میں ہوتا تو کبھی بھی یوکرین جنگ کی نوبت نہ آتی۔

ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ وہ جھڑپوں کا سدّباب کیسے کر سکتے ہیں  تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ ان کے زیرِ انتظام امریکہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور وہ اپنے اقتدار کے پہلے ہفتے میں جوہری کاروائیوں کے بارے میں ایران کے ساتھ ایک سمجھوتہ کریں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں