نائیجیریا: حملہ آوروں نے 36 یرغمالیوں کے لئے تاوان کا مطالبہ کر دیا

دو کلیساوں پر حملے میں اغوا کئے گئے 36 افراد کی رہائی کے بدلے 100 ملین نائیجیرین  'نائیرا' یعنی تقریباً 4 ملین ترک لیرا تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے: ایلیشاہ ماری

1846829
نائیجیریا: حملہ آوروں نے 36 یرغمالیوں کے لئے تاوان کا مطالبہ کر دیا

نائیجیریا کے صوبہ کادونہ کے دو کلیساوں پر 19 جون کے حملوں کے دوران اغوا کئے جانے والے 36 افراد  کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روبو کمیونٹیز کے سربراہ ایلیشاہ ماری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 19 جون کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد  نے کاجورو  کے علاقے میں 2 کلیساوں پر حملے میں اغوا کردہ 36 افراد کی رہائی کے بدلے 100 ملین نائیجیرین 'نائیرا' یعنی تقریباً 4 ملین ترک لیرا تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف صوبہ کادونہ کے کمیشنر برائے داخلہ سلامتی و داخلہ امور سموئیل آرووان نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جون کو کاجورو کے علاقے میں مسلح افراد نے  2 کلیساوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے اور 36 کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

نائیجیریا میں اغوا کی سزا موت ہے لیکن اس کے باوجود اغوا برائے تاوان کے واقعات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی مسائل کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں تاوان کی ادائیگی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں