یوکرینی فوج کا آپریشن، اسنیک جزیرے پر قبضے کی کوشش، روسی فوج نے حملہ پسپا کر دیا: کوناشینکوف

یوکرینی فوج نے اسنیک آئی لینڈ پر قبضے کے لئے آپریشن کیا تھا لیکن روسی فوج نے حملہ پسپا کر دیا ہے: ایگور کوناشینکوف

1846446
یوکرینی فوج کا آپریشن، اسنیک جزیرے پر قبضے کی کوشش، روسی فوج نے حملہ پسپا کر دیا: کوناشینکوف

روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف یوکرینی فوج نے اسنیک آئی لینڈ پر قبضے کے لئے آپریشن کیا تھا لیکن روسی فوج نے حملہ پسپا کر دیا ہے۔

کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی کاروائیوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں اسنیک آئی لینڈ کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب کیف انتظامیہ نے اسنیک آئی لینڈ پر قبضے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ یوکرینی فوج فضاء سے اور توپ حملے کرنے کے بعد جزیرے پر ریڈ کی شکل میں آپریشن کا پروگرام رکھتی تھی۔ لیکن روسی فوج نے حملہ پسپا کر دیا اور اس کے بعد یوکرینی فوج نے ریڈ کا ارادہ ملتوی کر دیا۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ بعد ازاں یوکرین نے بحیرہ اسود کے شمال مغرب میں روس قدرتی گیس کی پیداوار کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے بعد کریمیا۔1 اور بی کے۔1 قدرتی گیس کے پیداواری پلیٹ فورموں کو نشانہ بنایا گیا۔حملے کے بعد بی کے۔1 پلیٹ فورم پر آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔  خارکیف کے علاقے میں ہم نے یوکرین فضائیہ کا ایس یو۔25 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ اس وقت تک یوکرین کے 209 طیارے، 132 ہیلی کاپٹر، 1292 ڈرون طیارے، 348 ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم، 3 ہزار 709 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 580 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 2 ہزار 65 ہوٹزر اور مارٹر توپیں اور 3 ہزار 760 فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں