وسطی مالی میں دہشتگردانہ حملے،132 افراد ہلاک

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکاس  قصبے سے ملحقہ دیانولی،ڈیالاساگو اور ڈیگوساگو دیہاتوں  پر 18 جون کو  مغرب القائدہ  سے وابستہ  کاتبہ مجینہ نامی دہشتگرد تنظیم نے حملے کر دیے

1846001
وسطی مالی میں دہشتگردانہ حملے،132 افراد ہلاک

 وسطی مالی کے دیہاتوں میں گزشتہ ہفتے کو ہونے والے دہشتگردانہ حملوں  میں 132 افراد ہلاک  ہو چکےہیں۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکاس  قصبے سے ملحقہ دیانولی،ڈیالاساگو اور ڈیگوساگو دیہاتوں  پر 18 جون کو  مغرب القائدہ  سے وابستہ  کاتبہ مجینہ نامی دہشتگرد تنظیم نے حملے کر دیے۔

 ان حملوں میں 132 افراد ہلاک  ہو گئے  جس کی حکومت نے شدید مذمت کرتےہوئے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ القائدہ اور داعش سے وابستہ گروہ برکینا فاسو ،نائیجر اور مالی کے مشترکہ سرحدی  علاقوں میں مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔

سال 2013 سے اب تک مالی میں متعین غیر ملکی فوجی مشنز کے باوجود دہشتگردی جاری ہے ۔

 



متعللقہ خبریں