ہم شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے کیے ہمیشہ تیار ہیں، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے سابق صدر مون جے اِن نے فروری میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو بات چیت کی پیشکش کی تھی لیکن شمالی کوریا نے اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا تھا

1846424
ہم شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے کیے ہمیشہ تیار ہیں، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  نے ہمیشہ ہر صورت میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا اعادہ کیا ہے۔

یونہاپ کی خبروں کے مطابق  جنوبی کوریا  کے الحاق امور کےو زیر کیون یونگ سے  نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ شمالی   اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات میں ڈائیلاگ قائم کر سکنے کے مرحلے تک آنے کے وہ سخت محنت کریں گے۔

کوون نے بتایا کہ میں  شمالی کوریائی ہم منصب کے ساتھ کسی  بھی وقت  بات چیت کے لیے تیار ہوں۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر مون جے اِن نے فروری میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو بات چیت کی پیشکش کی تھی لیکن شمالی کوریا نے اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

شمالی کوریا، جس نے تقریباً 3 سال سے جوہری مذاکرات میں حصہ نہیں لیا، نے اگست 2021 میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو ایک خطرہ سمجھا اور حال ہی میں اپنے میزائل تجربات میں اضافہ کیا۔

شمالی کوریا نے 15 ستمبر 2021 کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک ٹیسٹ اور 28 ستمبر 2021 کو میزائل کے تجربات کیے، جسے شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی نے "نئے ترقی یافتہ ہائپرسونک" کے طور پر بیان کیا۔

دوسری جانب، شمالی کوریا، جس نے 19 اکتوبر 2021 کو "ایک آبدوز سے لانچ کیے گئے ایک نئے قسم کے بیلسٹک میزائل" کا تجربہ کیا، اسے عالمی برادری کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے قرار دیا ہے کہ زیر بحث میزائل تجربات "اپنے دفاع کے حق کی قانونی مشق" تھے۔شمال



متعللقہ خبریں