یوکرین: روسی فوج کا جانی نقصان 33 ہزار 800 تک پہنچ گیا ہے

24 فروری سے جاری جنگ کے دوران روسی فوج کا جانی نقصان 33 ہزار 800 تک پہنچ گیا ہے: یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر

1845861
یوکرین: روسی فوج کا جانی نقصان 33 ہزار 800 تک پہنچ گیا ہے

یوکرین نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے دوران روسی فوج کا جانی نقصان 33 ہزار 800 تک پہنچ گیا ہے۔

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے 216 طیارے، 181 ہیلی کاپٹر، 1477 ٹینک، 3 ہزار 888 بکتر بند گاڑیاں، 749 توپیں، 130 میزائل، 238 راکٹ لانچر سسٹم، 98 ائیر ڈیفنس سسٹم 2 ہزار 527 گاڑیاں، 14 بحری جہاز اور سست رفتار کشتیاں اور 601 ڈرون طیارے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے 25 مارچ کو جاری کردہ بیان میں یوکرین میں 1351 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ دونتسک کے شہروں سیورودونتسک اور باہموت کی سرحدوں پر روسی حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خاص طور پر فضاء سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیورودونتسک پر مکمل کنٹرول کے لئے جنگ جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ خارکیف  اور اس کے اطراف میں بم حملوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور 5 بحری میزائل یوکرینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے حاضر حالت میں ہیں۔



متعللقہ خبریں