داعش کا افریقی لیڈر فرانسیسی فوج کے ہاتھوں پکڑا گیا

فرانسیسی فوج کے مطابق، امیہ اولد البقایہ نامی اس لیڈر کو کئی ہفتوں کے جاری آپریشن کے بعد مالی اور نائیجر کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے

1843951
داعش کا افریقی لیڈر فرانسیسی فوج کے ہاتھوں پکڑا گیا

 داعش کا افریقہ میں ایک سرگرم لیڈر امیہ اولد البقایہ مالی میں متعین فرانسیسی قوتوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

 فرانسیسی فوج کے مطابق، اس لیڈر کو کئی ہفتوں کے جاری آپریشن کے بعد مالی اور نائیجر کی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

البقایہ فوج پر متدد حملوں میں  اور دھاکہ خیز موادوں کی تنصیب میں ملوث رہا ہے جس نے مالی اور برکینا فاسو میں تخریب کاریاں بھی کی ہیں۔

 فرانسیسی پریس کا کہنا ہے کہ البقایہ سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے مالی  حکام کے سپرد کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ مالی حکومت سے تےتعلقات خراب ہونے کی بنا پر صدر امانویل ماکروں نے  17 فروری کو مالی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

پیرس حکومت اپنے فوجیوں کے مالی سے نکال کر نائیجر اور چاڈ میں متعین کر رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں