شمالی کوریا نے اگر پھر تجربہ کیا تو جواب سخت ہوگا: جنوبی کوریا و امریکہ

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سابقہ دور حکومت سے لے کر اب تک شمالی کوریا  6 بار جوہری تجربات کر چکا ہے جبکہ ساتویں کی تیاری میں ہے،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شمالی کوریا کے خلاف ہمیں قدم اٹھانا پڑے گا

1842792
شمالی کوریا نے اگر پھر تجربہ کیا تو جواب سخت ہوگا: جنوبی کوریا و امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کی صورت میں خطے میں موجود اتحادی ممالک سے فوری جواب دینے کی غرض سے عسکری نقل و حرکت میں تبدیلی کے اشارے دیئے ہیں۔

 بلنکن نے جنوبی کوریائی ہم منصب پارک جن کے ہمراہ واشنگٹن میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں  اقتصادی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے موضوعات سمیت شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 بلنکن نے  کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف دشمنانہ کاروائی کا ارادہ نہیں رکھتا ،ہم بلا مشروط بات چیت حتی کورونا ویکسین کی فراہمی سمیت اس کی عوام  کےلیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کےلیے بھی تیار ہیں۔

 امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سابقہ دور حکومت سے لے کر اب تک شمالی کوریا  6 بار جوہری تجربات کر چکا ہے جبکہ ساتویں کی تیاری میں ہے،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شمالی کوریا کے خلاف ہمیں قدم اٹھانا پڑے گا جس کےلیے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت علاقے کے دیگر  اتحادی ممالک سے بھی رابطے میں ہیں، ہم ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں ہیں،ایک جوہری تجربہ خطرناک ہو سکتا ہےجس سے خطے میں انارکی پھیل سکتی ہے جو کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہوگا لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شمالی کوریا اشتعال انگیزیوں سے باز آجائے اور سفارتی کوششوں کو مثبت جواب دے جس کےلیے ہم تیار ہیں۔

جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ  شمالی کوریا نے اگر نیا جوہری تجربہ کیا تو دنیا  اس کا سخت جواب دے گی ،ہم اس کے ساتھ بلا مشروط مذاکرات کےلیے تیار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ  وہ خطے میں عدم استحکام کی موجب حرکات  سے گریز کرے۔

 



متعللقہ خبریں